Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

کرونا کی نئی لہر نےسیریز ختم کروادی

SAMAA | - Posted: Nov 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago

جنوبی افریقہ میں کرونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد دنیائے کرکٹ پر ایک بار پھر خوف کے سائے چھانے لگے۔

گزشتہ دنوں افریقی ریجن میں کرونا وائرس کی نئی قسم ‘اومی کرون’ آنے کے بعد جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کے درمیان 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز ختم کردی۔

کرکٹ جنوبی افریقہ کےمطابق کرونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد دونوں بورڈز نے مشاورت کرکے سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈز کے درمیان گزشتہ روز پہلا ایک روزہ میچ سنچورین میں کھیلا گیا تھا تاہم میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب آئی سی سی نے زمبابوے میں جاری ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر منسوخ کردیا تھا۔

میگا ایونٹ آئندہ برس نیوزی لینڈ میں شیڈول ہے، تاہم نئے وائرس کے خطرے کی وجہ سے پاکستان، ویسٹ انڈیز اور بنگلادیش کو رینکنگ پر انحصار کرنا ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube