Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

باکسرمحمد وسیم ایک اور ٹائٹل اپنےنام کرلیا

SAMAA | - Posted: Nov 27, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 27, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے کولمبیا کے باکسر کو شکست دے کر عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

جمعہ کی رات قومی باکسر محمد وسیم کی ڈبلیو بی اے ورلڈ ٹائٹل کی فائٹ کولمبیا کے باکسر روبر بریرا سے دبئی میں ہوئی۔ اس سے قبل کولمبین باکسر روبر بریرا 26 فائٹس جیت چکے تھے تاہم محمد وسیم کے ساتھ ان کا سخت مقابلہ ہوا۔ تاہم فائنل مقابلے میں قومی باکسر محمد وسیم نے روبر بریرا کو شکست دی۔

فائٹ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئےمحمد وسیم نے کہا کہ ورلڈ ٹائٹل جیتنے کے لئے بہت محنت کی تھی، روبر بریرا اچھا باکسر ہے لیکن اللہ نے سخت محنت کا صلہ دیا۔انھوں نے اس کامیابی پر سپورٹ کرنے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس کامیابی کے بعد محمد وسیم ڈیبلو بی سی کے سلور چیمپین بن گئے ہیں۔ انھوں نے ڈیبلو بی اے اورڈیبلو بی سی کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Boxing,Muhammad Waseem,Sports,Dubai
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube