Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

پاک بنگلہ دیش میچ کےدوارن اسٹیڈیم کےباہر آگ لگ گئی

SAMAA | - Posted: Nov 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر آگ لگ گئی۔

بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق چٹاگانگ کے چوہدری ظہور احمد اسٹیڈیم سے ایک کلو میٹر دور واقع فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کا دھواں اسٹیڈیم میں داخل ہوا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کا عمل جاری ہے تاہم آتشزدگی میں کسی بڑے نقصان کی اطلاع تاحال نہیں ملی ہے۔

fire chittagong

دوسری جانب فیکڑی میں لگی کے باوجود کھیل کو متاثر نہیں کیا گیا اور انتظامیہ نے کھیل کو جاری رکھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے پہلے روز کھانے کے وقفے کے بعد 4 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز اسکور کرلیے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube