Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

ٹِم پین نےتمام طرز کی کرکٹ سےدوری اختیار کرلی

SAMAA | - Posted: Nov 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago

آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان ٹِم پین نے تمام طرز کی کرکٹ سے کچھ عرصے کےلیے بریک لےلیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جانے والی ایشز سیریز میں وہ آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کےلیے دستیاب نہیں ہونگے۔

ٹم پین گزشتہ ہفتے ٹیکسٹ میسج اسکینڈل میں ملوث قرار پائے تھے جس کے باعث انہوں آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی تھی تاہم وہ کھیل جاری رکھنے کے خواہش مند تھے۔

سال 2017 میں ٹِم پین نے ایک خاتون ساتھی کو فحش ٹیکسٹ پیغامات بھیجے تھے جو منظر عام پر آنے کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ٹم پین کے حوالے سے سلیکٹرز کو یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ آیا انہیں دوبارہ کھیلنے کا موقع دینا ہے یا نہیں۔

دوسری جانب کرکٹ تسمانیہ کی سابقہ ملازمہ نے ٹم پین سے 40 ہزار ڈالر ہرجانے کے ساتھ معافی کا مطالبہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ خیال رہے کہ ٹم پین نازیبا پیغامات بھیجنے کا نہ صرف اعتراف کرچکے ہیں بلکہ اس واقعے پر انہوں نے معافی بھی مانگی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube