Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

چٹاگانگ ٹیسٹ:مشفیق، لٹن داس کی بدولت بنگلہ دیش کی پوزیشن مستحکم

SAMAA | - Posted: Nov 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے چٹاگانگ ٹیسٹ کے پہلے روز 85 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز اسکور کرلیے۔

چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش نے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 85 اوورز کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنالیے ہیں۔ بنگلا دیش کی جانب سے شادمان اسلام اور سیف حسن نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دونوں اوپنرز 33 رنز پر پویلین لوٹ گئے، دونوں نے 14، 14 رنز بنائے، کپتان مومن الحق 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ نجم الحسن شنتو نے 14 رنز بنائے۔

اس موقع پر مشفق الرحیم اور لٹن داس نے پاکستانی بولرز کا جم کر مقابلہ کیا، دونوں نے بنگلہ دیش کےلیے 204 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ لٹن داس 113 جبکہ مشفق الرحیم نے 82 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، ساجد خان اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیشی کپتان مومن الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ پچ بیٹنگ کےلیے سازگار ہے، کوشش کرینگے ہر سیشن میں اچھا پرفارم کریں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ کوشش ہوگی بنگلہ دیشی ٹیم کو جلد آوٹ کریں، انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں اوپنر امام الحق کو پہلے ٹیسٹ میں آرام کروایا گیا ہے جبکہ امام الحق ٹیسٹ ڈیبیو کررہے ہیں۔

بابر اعظم عبداللہ شفیق کو ٹیسٹ کیپ دے رہے ہیں۔ فوٹو: پی سی بی

واضح رہے کہ ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل بنگلہ دیش میں زلزلے کے چھٹکے محسوس کیے تھے، جب قدونوں ٹیمیں گراؤنڈ میں وارم اپ کرنے میں مصروف تھیں۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، محمد رضوان نائب کپتان، عابد علی، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، فہیم اشرف، نعمان علی، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور ساجد خان شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کا اسکواڈ

کپتان مومن الحق، شادمان اسلام، نجم الحسین شانتو، مشفق الرحیم، لٹن داس، یاسر علی، مہدی حسن میراز، تیج الاسلام، ابوجید، عبادت حسین اور سیف حسن شامل ہیں ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube