Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

بنگلہ دیش کوشکست دیکرجیت کاتسلسل برقرار رکھیں گے،بابراعظم

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 5 days ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 5 days ago

فوٹو: پی سی بی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ٹی20 سیریز میں کامیابی کے تسلسل کو ٹیسٹ سیریز میں بھی برقرار رکھنے کی کوشش کرینگے، تمام کرکٹرز 100 فیصد کارکردگی دکھانے کےلیے پرعزم ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ ڈھائی مہینے سے ہم لوگ وائٹ بال کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ جتنی جلدی ہم لوگ فارمیٹ کے لیے تیار ہوجائیں گے اتنا ہی بہتر ہوگا۔

انہوں نےکہا کہ بنگلہ دیشی ٹیم ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمیں ٹف ٹائم دے سکتی ہے، ہمارے پاس تجربہ کار باولرز ہیں جس سے فائدہ ہوگا۔

بیٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ فواد عالم، اظہر علی سمیت دیگر کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں، میری فارم اچھی نہیں رہی لیکن باقی کھلاڑی پرفارم کررہے ہیں۔ محنت کررہا ہوں اچھا پرفارم کروں۔

بنگال ٹائیگرز کی ٹیسٹ ٹیم نوجوان ٹیم ہے لیکن وہ اچھا پرفارم کرسکتی ہے ہم بنگلہ دیش کو آسان نہیں سمجھتے۔ ٹیسٹ پلئیر جو آئے ہیں وہ سیزن کھیل کر آئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube