Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز،اہم کھلاڑی ریٹائر

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 5 days ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 5 days ago

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے بنگلہ دیش کے مایہ ناز کرکٹر و سابق کپتان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق ٹیسٹ کرکٹر محمود اللہ ریاض نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ‘ اپنے پہلے اور آخری ٹیسٹ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا، ٹیسٹ کرکٹ میں اُن کا سفر شاندار رہا، وہ اپنے خاندان، ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے شکر گزار ہوں’۔

شکیب الحسن پاکستان کیخلاف پہلےٹیسٹ سےباہر

انہوں نے کہا کہ وہ بنگلہ دیشی ٹیم کےلیے ٹی20 اور ون ڈے میچز کےلیے دستیاب ہونگے۔ انہوں نے 50 ٹیسٹ میچوں میں بنگال ٹیم کی نمائندگی کی، جس میں انہوں نے 94 اننگز میں 2ہزار 914 رنز 33.49 کی اوسط سے بنائے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں محمود اللہ ریاض نے 5 سنچریاں اور 16 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز ٹی20 ورلڈکپ میں انجری کا شکار ہونے والے آل راؤنڈر شکیب الحسن پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube