Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

بنگال ٹائیگرز کو انگلینڈ کےہاتھوں 8وکٹوں کی شکست

SAMAA | - Posted: Oct 27, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 27, 2021 | Last Updated: 1 month ago

ٹی20ورلڈکپ کے 20ویں میچ میں انگلینڈ نے بنگلادیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

ابوظہبی میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کے کپتان محمد اللہ ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بنگلادیش کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوا اوپنرز لٹن داس اور محمد نعیم ایک بار پھر ناکام رہے۔

ہدف کے تعاقب انگلینڈ نے جارحانہ آغاز کیا، جیسن رائے نے 38 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوش بٹلر نے 18 جبکہ ڈیوڈ ملان نے ناقابل شکست 28 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے شورف الاسلام اور نسوم احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بنگلادیشی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں محض 124 رنز اسکور کرسکی تھی۔ کپتان محمود اللہ ریاض 19، شکیب الحسن 4، مشفق الرحیم 29 اور مہدی حسن 12 رنز بناکر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی، لیام لیونگسٹن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل بنگلادیش کو ٹی20ورلڈکپ کے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا نے 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube