Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

پاکستان کی ٹی20ولڈکپ میں مسلسل دوسری فتح

SAMAA | - Posted: Oct 26, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 26, 2021 | Last Updated: 1 month ago

ٹی20 ورلڈکپ کے 19ویں میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کیوی ٹیم کو پریشر میں رکھ کر کامیابی حاصل کریں۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بلےبازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 134 رنز بنائے جبکہ انہیں 8 وکٹوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کپتان بابراعظم کو ٹم ساؤتھی نے بولڈ کیا۔

پاکستان کی جانب سے آصف علی نے میچ کے اختتام پر جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، انہوں 12 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شعیب ملک نے ذمہ دارانہ 27 رنز بنائے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حفیظ اور عماد وسیم 11،11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 134 رنز بنائے تھے، کیوی ٹیم کی جانب سے ڈیرل مچل 27، کین ولیم سن 25، مارٹن گپٹل 17، جمی نیشم 1، ڈیون کونوے27 جبکہ گلین فلپس 13 رنز بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے حارث روؤف نے 3 جبکہ محمد حفیظ اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube