Monday, November 29, 2021  | 23 Rabiulakhir, 1443

ٹی20ولڈکپ:پاکستان نےکیویز کو134رنز تک محدود کردیا

SAMAA | - Posted: Oct 26, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 26, 2021 | Last Updated: 1 month ago

ٹی20 ورلڈکپ کے 19ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کےلیے 135 رنز کا ہدف دیدیا۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کیوی ٹیم کو پریشر میں رکھ کر کامیابی حاصل کریں۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بلےبازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 135 رنز بنائے جبکہ انہیں 8 وکٹوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا، کیوی ٹیم کی جانب سے ڈیرل مچل 27، کین ولیم سن 25، مارٹن گپٹل 17، جمی نیشم 1، ڈیون کونوے27 جبکہ گلین فلپس 13 رنز بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے حارث روؤف نے 4 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، محمد حفیظ اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کا اسکواڈ

نیوزی لینڈ اسکواڈ

دوسری جانب پاکستان کیخلاف میچ سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے، فاسٹ بولر لوکی فرگوسن انجری کے باعث ٹی20 ورلڈکپ سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق فرگوسن کو پنڈلی میں تکلیف کی وجہ سے ورلڈ کپ سے دستبردار کرلیا ہے۔

نیوزی لینڈ ٹیم مینجمنٹ نے لوکی فرگوسن کی جگہ ایڈم میلنی کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔

نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم نے شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس کی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube