Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 119رنز کاہدف دیدیا

SAMAA | - Posted: Oct 23, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 23, 2021 | Last Updated: 3 months ago

ٹی20ورلڈکپ کے سپر12 مرحلے کے پہلے میچ میں پروٹیز نے کینگروز کو جیت کےلیے 125 رنز کا ہدف دیدیا۔

ابوظہبی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان آرون فنچ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلوی بولرز کے سامنے جنوبی افریقی ٹیم کی بیٹنگ لائن ابتدا ہی سے بےبس نظر آئی، پروٹیز کی جانب سے ایڈن مارکرم کے علاؤہ کوئی بلےباز بڑی اننگز میں ناکام رہا۔

دیگر کھلاڑیوں میں کپتان باووما 12، کوئنٹن ڈی کوک 7، رسی وین ڈر ڈوسن 2، کلاسن 13۔ جبکہ ڈیوڈ ملر 16 رنز بناکر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زمبا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ 

آسٹریلیا کا اسکواڈ

کپتان آرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، گلین میکسویل، سٹیو اسمتھ، مارکس اسٹوینس، میتھیو ویڈ، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زیمپا اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

جنوبی افریقا کا اسکواڈ

کپتان ٹیمبا باووما، کوئنٹن ڈی کوک، ایڈن مارکرم، راسی وان ڈیر ڈوسن، ڈیوڈ ملر، ہینرچ کلاسین، ڈوین پریٹوریس، کاگیسو ربادا، کیشاو مہاراج، اینریچ نورٹجے اور تبریز شمسی شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube