Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

ورلڈ ٹی 20میں چھکے لگانے کیلئے بلے بازوں کیلیے خصوصی بیٹ تیار کئےگئے

SAMAA | - Posted: Oct 23, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 23, 2021 | Last Updated: 3 months ago

ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی کھلاڑی جو بیٹ استعمال کریں گے وہ سیالکوٹ میں تیار کئے گئے ہیں۔

سیالکوٹ کا شمار کھیلوں کا بہترین سامان بنانے والے شہروں میں ہوتاہے۔ یہاں کی ایک خاص فیکٹری میں  ماہر کاریگر انتہائی باریک بینی اور تمام امور کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کی پسند کے مطابق بلے تیار کرتے ہیں۔

فیکٹری کے کاریگر نے بتایا ہے کہ شعیب ملک کا بلا بڑا ہی اسپیشل تیار ہوتا ہے۔ان کے بیٹ کا ہینڈل دیگر بیٹ کے ہینڈل سے چھوٹا ہوتا ہے اور اس کے اوپر ببل بناتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے ہاتھ کی گرپ مضبوط ہوتی ہے۔

دائیں ہاتھ کے جارحانہ بلے بازفخر زمان کے لئے تیار ہونے والا بیٹ  دوسرے بلوں کی نسبت پیچھے سے موٹا اور وزن میں ہلکا ہوتا ہے۔

[caption id="attachment_2300484" align="alignnone" width="680"]Asif Ali فوٹو: پی ایس ایل ٹویٹر[/caption]

آصف علی کا شمار پاکستان ٹیم میں پاور ہٹرز کے طور پر ہوتا ہے۔ ان کا بیٹ کا نچلہ حصہ موٹا ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ لمبے شاٹس لگا سکتے ہیں۔

شاداب خان کے لیے تیار کئے جانے والا بیٹ دیگر بلوں کی نسبت موٹا اور وزن کے اعتبار سے بھی بھاری ہوتا ہے۔ اس کے ہینڈل کا اسٹینڈرڈ سائز ہوتا ہے۔

فیکٹری کے مالک نے بتایا ہے کہ بڑے کھلاڑیوں کے لیے تیار کئے جانے والے بلوں کی قیمتیں 1 لاکھ روپے سے سوا لاکھ روپے تک ہوتی ہیں۔ یہ بیٹ آئی سی سی کے اصولوں کے مطابق تیار ہوتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube