Sunday, January 23, 2022  | 19 Jamadilakhir, 1443

دوسرےوارم اپ میچ میں پروٹیز کےہاتھوں شاہینوں کو شکست

SAMAA | - Posted: Oct 20, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 20, 2021 | Last Updated: 3 months ago

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے وارم اپ میچ میں 6وکٹوں سے شکست دیدی۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی20 ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 186 رنز بنائے، کپتان بابراعظم 15 ، محمد رضوان 19 اور محمد حفیظ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم فخر زمان نے نصف سنچری اسکور کی وہ 52 رنز بناکر ریٹائرڈ آؤٹ ہوگئے۔

شعیب ملک نے 28، آصف علی نے 32 اور حسن علی نے 11 رنز کی اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کگیسو ربادا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے دونوں اوپنرز جلد آؤٹ ہوگئے تاہم مڈل آرڈر بلے باز وین ڈر ڈوسن نے جارحانہ سنچری مکمل کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروادیا۔ انکا بھرپور ساتھ باوما نے دیا جنہوں نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس سے قبل پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان نےدفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube