Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

ٹی20ورلڈکپ کا باقاعدہ آغازآج ہوگا،افتتاحی روز دو میچز کھیلےجائینگے

SAMAA | - Posted: Oct 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ٹی20 ورلڈ کپ کا باقائدہ آغاز آج ہوگا، پہلے روز دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر 3 بجے مشترکہ میزبان عمان اور پاپوانیوگنی جبکہ دوسرا میچ رات 7 بجے بنگلادیش اور اسکاٹ لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں مجموعی طور پر 16ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ  کا آغاز  عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں ہوگا جبکہ فائنل میچ 14 نومبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ دفاعی چیمپین ویسٹ انڈیز اپنے ٹائٹل کا دفاع کریگی۔

ٹورنامنٹ 3 حصوں راؤنڈ ون، سپر اسٹیج 12 اور ناک آؤٹ یعنی سیمی فائنل اور فائنل میچز پر مشتمل ہوگا۔

ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں 8 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی جس میں دونوں گروپس کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر اسٹیج 12کےلیے کوالیفائی کرسکیں گی۔

سپر اسٹیج 12 سے ہر گروپ کی دو دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

میچز کےدوران  جیت حاصل کرنے والی ٹیم کو 2 پوائنٹس ملیں گے جبکہ  میچ ٹائی یا منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیمیں ایک ایک پوائنٹ کی حق دار ٹھہریں گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سیمی فائنل اور فائنل دونوں کے لیے ریزو دن رکھا ہے جبکہ انکے علاوہ کسی دوسرے میچ کے لیے یہ سہولت مہیا نہیں ہوگی۔

پاکستان کے گروپ میں بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل ہیں جبکہ دو ٹیمیں پہلا راؤنڈ کھیلنے کے بعد اس گروپ میں شامل ہونگی۔

ٹورنامنٹ کے تمام میچز دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم ، شیخ زیدسٹیڈیم اور عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ فائنل سے پہلے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا 24 اکتوبر کو ہوگا جس کیلئےشائقین انتہائی پرجوش ہیں۔

ٹی20 ورلڈکپ کا انعقاد2007 سے ہورہا ہے جبکہ 2016 میں آخری ٹی20 ورلڈکپ کھیلا گیا تھا جس میں ویسٹ انڈیز کو فتح حاصل ہوئی تھی۔ اب تک پاکستان، بھارت، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ جیت چکی ہیں۔ ویسٹ انڈیز واحد ٹیم ہے جس نے دو بار یہ ٹائٹل جیتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube