Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

ٹی20ورلڈکپ کامیلہ کل سےسجنے کوتیار

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

شائقینِ کرکٹ کا انتظار ختم ہونے والا ہے، ٹی20 ورلڈکپ کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ 17 اکتوبر کو ایونٹ کا باقائدہ آغاز ہوگا جس میں 16 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیںگی۔

ٹورنامنٹ اتوار کو عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں شروع ہوگا جس کا اختتام 14 نومبر کو ابوظہبی میں ہوگا۔ دفاعی چیمیپئین ویسٹ انڈیز اپنے ٹائٹل کا دفاع کریگی۔

آئی سی سی ٹی20 ٹورنامنٹ تین حصوں پر مشتمل ہوگا، راؤنڈ 1- سپر اسٹیج 12 اور ناک آؤٹ یعنی فائنلاور سیمی فائنل شامل ہیں۔

ٹی20ورلڈکپ: ٹکٹس کی فروخت، شائقینِ کرکٹ کیلئےخوشخبری

ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں 8 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی جس میں دونوں گروپس کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر اسٹیج 12 اور ناک آؤٹ مرحلےکےلیے کوالیفائی کرسکیں گی۔

پوائنٹس کس طرح ملیں گے؟

ٹی20 ورلڈکپ میں جیت حاصل کرنے والی ٹیم کو 2 پوائنٹس ملیں گے جبکہ ٹائی، منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیمیں ایک ایک پوائنٹس کی حقدار ٹھہریں گی۔

ریزو ڈے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سیمی فائنل اور فائنل دونوں کے لیے ریزو دن رکھا ہے جبکہ انکے علاوہ کسی دوسرے میچ کے لیے یہ سہولت مہیا نہیں ہوگی۔

گروپس

راؤنڈ1 کے گروپ اے میں: سری لنکا ، آئرلینڈ ،نیدرلینڈ اور نمیبیا شامل ہیں۔

گروپ بی میں: بنگلادیش ، اسکاٹ لینڈ ، پاپوا نیو گنی اور عمان شامل ہیں۔

سپر 12- راؤنڈ میں

گروپ اے: انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔

گروپ بی: بھارت ، پاکستان ، نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل ہیں۔

شیڈول

انعامی رقم کیا ہوگی؟

آئی سی سی کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو16 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ رنرزاپ 8 لاکھ ڈالر جبکہ سیمی فائنل میں شکست کھانے والی ٹیمیں چار چار لاکھ ڈالرز کی حقدار ٹھہریں گی۔ٹیموں کے گروپ میچز جیتنے کی رقم علیحدہ ہوگی۔

ٹی20ورلڈکپ میں شریک ٹیموں کےاسکواڈز

سپر 12 میں ناک آؤٹ ہونے والی ٹیمیں 70، 70 ہزار ڈالرز کی حقدار ٹھہریں گی۔پہلے راؤنڈ میں ہر میچ جیتنے پر ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے والی ٹیموں کو 40، 40 ہزار ڈالرز بھی دیے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کس مقام پر کھیلا جائے گا؟

ٹورنامنٹ کے تمام میچز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم ، شیخ زید اسٹیڈیم اور عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔

ٹی20 ورلڈکپ کا انعقاد2007 سے ہورہا ہے جبکہ 2016 میں آخری ٹی20ورلڈکپ کھیلا گیا تھا۔ مختصر فارمیٹ 2016 میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے اپنے نام کیا تھا۔ ٹی20 ورلڈکپ کا آغاز 2007 میں ہوا تھا، پہلا ٹی20 ایونٹ بھارت، 2009 پاکستان، 2010 انگلینڈ، 2012-16 ویسٹ انڈیز جبکہ 2014 میں سری لنکا فاتح ٹہھرا تھا۔

سری لنکا نے سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل ورلڈکپ میں 3 فائنلز کھیلے ہیں۔

پاکستان ٹی20 انٹرنیشنل ورلڈکپ کے 4 سیمی فائنلز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔

اسی طرح ویسٹ انڈیز واحد ٹیم ہے جس نے 2 بار فائنل کھیل کر جیتنے کا ریکارڈ قائم رکھا ہے۔

ٹی20 ورلڈکپ میں اب 8 سنچریاں اسکور ہوچکی ہیں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور ویسٹ انڈین اوپنر کو عالمی ایونٹ میں دو سنچریاں اسکور کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

ٹی20ورلڈکپ: قومی اسکواڈ دبئی پہنچ گیا

کیوی ٹیم کے سابق کپتان برینڈن میک کیلم 123 کے انفرادی اسکور کے ساتھ سب سے نمایاں ہیں۔ جو انہوں نے 2012 میں بنگلادیش کیخلاف اسکور کی تھی۔

آل راؤنڈر کی فہرست میں شاہد آفریدی 39 وکٹیں حاصل کرکے ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ ایونٹ میں ایک ہیٹ ٹرک کا اعزاز آسٹریلیا کے بریٹ لی کے پاس ہے۔

سال 2007 میں ٹورنامنٹ میں سری لنکا کو سب سے زیادہ رنز بنانے ریکارڈ حاصل ہے جو انہوں نے 200 میں قائم کیا تھا۔

ٹی20 ورلڈکپ کا سب سے کم اسکور نیدرلینڈز نے سری لنکا کیخلاف بنایا تھا جس میں نیدرلینڈ کی ٹیم 39 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube