Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

ٹی20ورلڈکپ: کن ٹیموں کی کِٹس آگئیں

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: ٹوئٹر، پی سی بی

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2021 میں شرکت کےلیے زیادہ تر ٹیموں نے اپنی کٹس کی رونمائی کردی ہے۔

ٹی20 ورلڈکپ کا باقائدہ آغاز 17 اکتوبر سے ہوگا جبکہ ایونٹ فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے۔ ایونٹ کے افتتاحیروز دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں پاپوانیوگنی اور عمان جبکہ بنگلادیش اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں اپنے ممالک کی نمائندگی کرنےوالی جن ٹیموں کی کٹ لانچ ہوگئی ہے ان میں

پاکستان

بھارت

جنوبی افریقہ

اسکاٹ لینڈ

آئرلینڈ

نمیبیا

سری لنکا

نیدرلینڈز

گزشتہ روز ٹی20 ورلڈکپ کےلیےقومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی کردی گئی ہے، ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی کِٹ کو سبز ہلالی پرچم کا رنگ دیا گیا ہے جس پر ملک کا نقشہ نمایاں طور پر نظر آ رہا ہے،شرٹ کی دائیں جانب پاکستان کرکٹ کا ستارہ نمایاں ہے جبکہ دائیں جانب ورلڈکپ کا لوگو ہے۔

دوسری جانب پی سی بی نے اپنے ٹوئٹ میں ویب سائٹ کا لنک بھی دیا کہ شائقین وہاں سے اپنے لیے کرکٹ یونیفارم خرید سکتے ہیں۔

ٹی20ورلڈکپ: قومی اسکواڈ دبئی پہنچ گیا

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے، آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گا، اس سے قبل دونوں ٹیمیں 5 بار ٹی20 میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں ہیں جس میں تمام میچز بھارت نے جیتے ہیں۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے پاکستان اوربھارت کے درمیان آخری بار سیریز سن2012 میں کھیلی گئی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube