Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

ایشیاکپ: پاکستان کو میزبانی مل گئی

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: ایشیاکپ

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے آج دبئی میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان 2023 میں ایشیاکپ کی میزبانی کرے گا۔

اجلاس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کی بھی ملاقات ہوئی جبکہ گنگولی نے راجہ کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی بھی دعوت دی۔

ایشین کرکٹ کونسل نے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ 2022 کے ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سری لنکا کو دیدی گئی ہے جو کہ ٹی 20فارمیٹ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان میں ہونیوالا کپ 50اوورز پر مشتمل ہوگا۔

ایشیاکپ میں تمام ٹیمیں 2023میں پاکستان میں کھیلنے آئیں گی۔

اس سے قبل ایشیاکپ اجلاس کےبعد سائیڈ میٹنگز ملاقات میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کی طرف سے پاکستان کرکٹ بورڈ  کے چیئرمین رمیز راجہ کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی بھی دعوت دی گئی تھی ہے تاہم پی سی بی چیئرمین فائنل دیکھنے نہیں گئے۔

یاد رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ سے بھی جمعرات کو رمیز راجہ کی ملاقات ہوئی تھی۔ جے شاہ اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube