Tuesday, January 25, 2022  | 21 Jamadilakhir, 1443

ٹی20ورلڈکپ: قومی اسکواڈ دبئی پہنچ گیا

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: پی سی بی

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کےلیے پاکستان کا اسکواڈ دبئی پہنچ گیا۔

ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کےلیے بابراعظم کی قیادت میں پاکستان کا اسکواڈ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روانہ ہوا، اس موقع پر کھلاڑیوں کی گروپ فوٹو بھی لی گئی۔

ورلڈکپ میں شریک کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ سمیت اہل خانہ دبئی جانے والے مسافروں کی مجموعی تعداد 47 ہے، کوویڈ پروٹوکولز کے مطابق جہاز میں سوار ہونے سے پہلے ہر فرد کی ریپڈ کوویڈ ٹیسٹنگ بھی کی گئی تھی، نتائج منفی آنے پر سب کو جہاز میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی۔

یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم دبئی پہنچنے کے بعد ایک روز کا قرنطینہ کرے گی، قومی ٹیم کے 2 پریکٹس میچز 18 اور 20 اکتوبر کو ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے خلاف شیڈول ہیں جبکہ ٹی20 میں پہلا ٹاکرا بھارت کے ساتھ 24 اکتوبر کو ہوگا۔

قومی ٹیم کا اسکواڈ

بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، محمد حفیظ، حیدر علی، آصف علی، شعیب ملک، محمد رضوان، سرفراز احمد، عماد وسیم، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، حارث رؤف اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں، خوشدل شاہ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر ریزرو میں موجود ہیں۔

پاکستان نے سن 2009 میں یونس خان کی قیادت میں انگلینڈ میں کھیلا جانے والا ٹی20 ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube