Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

ذیشان ملک پی سی بی انٹی کرپشن کوڈ کےتحت معطل

SAMAA | - Posted: Oct 14, 2021 | Last Updated: 6 days ago
SAMAA |
Posted: Oct 14, 2021 | Last Updated: 6 days ago

فوٹو: پی سی بی

نیشنل ٹی20کپ میں ناردرن پنجاب کی نمائندگی کرنے والے ذیشان ملک کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.7.1کے تحت عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔

پی سی بی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات مکمل ہونے تک ذیشان ملک کسی بھی قسم کی کرکٹ کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

آرٹیکل 4.7.1 کے تحت سزا

پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت کسی بھی شریک پر جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔

پی سی بی سمجھتا ہے کہ شرکاء سے متعلقہ دیگر غیر معمولی حالات ہیں (مثال کے طور پر، پولیس اتھارٹی نے حقائق یا حالات کے حوالے سے کسی متعلقہ فوجداری قانون کے تحت کسی فرد کو گرفتار کیا یا جرم عائد ہوا ہوتو جرم بن سکتا ہے۔ بورڈ اگر سمجھتا ہے کہ کھیل کی سالمیت کو دوسری صورت میں سنجیدگی سے نقصان پہنچایا گیا ہے تو وہ شرکاء کو عارضی طور پر معطل کرنے کا کوئی بھی فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کرسکتا ہے، جس کی ایک کاپی اسی وقت آئی سی سی  اور نیشنل فیڈریشن کو بھی بھیجی جائےگی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، اس لیے پی سی بی مزید کوئی تبصرہ نہیں کریگا۔

ذیشان ملک کا کیرئیر

نوجوان ذیشان ملک نے نیشنل ٹی20کپ میں میں ناردرن کی نمائندگی کرتے ہوئے 5 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 24.60 کی اوسط سے 123 رنز بنائے تاہم خیبرپخنخوا نے سیمی فائنل میں ناردرن کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

یاد رہے کہ ذیشان ملک نےنڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کی حثیت سے شہرت حاصل کی تھی، انہوں نے ورلڈکپ میں 225 رنز بنائے تھے جس میں انکی اوسط 56.25 تھی۔

ذیشان کا تعلق راولپنڈی ضلع کے چکوال سے ہے، انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبیو 2016 میں راولپنڈی کے لیے کیا تھا جبکہ ناردرن کے لیےاس کے 2019-20 کے سیزن میں 52 کی اوسط سے 780 رنز بناچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube