Monday, October 18, 2021  | 11 Rabiulawal, 1443

نیشنل ٹی20کپ:سینٹرل پنجاب 19ویں اوورمیں آل آؤٹ

SAMAA | - Posted: Oct 13, 2021 | Last Updated: 5 days ago
SAMAA |
Posted: Oct 13, 2021 | Last Updated: 5 days ago

نیشنل ٹی20کپ کے فائنل میں سینٹرل پنجاب نے کامران اکمل اور احمد شہزاد کی جارحانہ اننگز کی بدولت خیبرپختنخوا کو جیت کےلیے 150 رنز کا ہدف دیدیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں خیبرپختنخوا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، سینٹرل پنجاب نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر محمد اخلاق بغیر کوئی رن بنائے عمران کا شکار بنے۔ اس موقع پر کامران اکمل اور احمد شہزاد نے شاندار پارٹنر شپ کا مظاہرہ کیا ٹیم کو اچھی پوزیشن پر لاکھڑا کیا۔

کامران اکمل نے 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے اور خالد عثمان کا شکار بنے، اسی طرح احمد شہزاد 44 رنز بناکر نمایاں رہے جنہوں نے 4 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

شہزاد کے آؤٹ ہونے کے بعد سینٹرل پنجاب کی ٹیم میچ میں واپس نہ آسکی، خیبرپختنخوا کے کپتان افتخار احمد نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا 3 وکٹیں لے اڑے۔

سینٹرل پنجاب کے دیگر بلےبازوں میں حسین طلعت 6، سیف بدر 7، قاسم اکرم 20 محمد فیضان 8 اور فہیم اشرف 14 رنز بناسکے۔ کےپی کی جانب سے کپتان افتخار احمد 3، محمد عمران 2، عمران خان جبکہ ارشد اقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube