Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

شعیب ملک،محمد حفیظ میچ ونر ہیں، کپتان بابراعظم

SAMAA | - Posted: Oct 13, 2021 | Last Updated: 6 days ago
SAMAA |
Posted: Oct 13, 2021 | Last Updated: 6 days ago

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں روایتی حریف بھارت کخلاف میچ میں بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرینگے تاکہ ایونٹ میں مومنٹم حاصل کریں۔

ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ ٹی 20ورلڈکپ کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے پرعزم ہیں، نیشنل ٹی20 کپ سے انہیں میگا ایونٹ کی تیاری کا اچھا موقع ملا۔ میگا ایونٹ میں ہر میچ دباؤ سے بھرپور ہوتا ہے، بھارت کے خلاف فتح سے ابتدا میں مومنٹم حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، اس سے اگلے معرکوں کیلیے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ شعیب ملک سمیت سنیئر کھلاڑیوں کا ورلڈکپ اسکواڈ میں ہونا ہمارے لیے فائدہ مند ہوگا اور نوجوان کھلاڑیوں کو ان سےسکھنےکا موقع ملےگا۔ انہوں نے شعیب ملک اور محمد حفیظ میچ ونر ہیں۔ بالرز کا ذکر کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی اچھی بولنگ فارم میں ہیں، امید ہے اچھا پرفارم کرینگے۔

پاکستان، بھارت کو ہرانےکی صلاحیت رکھتا ہے،سابق جنوبی افریقی کرکٹر

انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسکواڈز میں شامل زیادہ تر پلیئرز آئی سی سی چیمئیز ٹرافی کھیل چکے ہیں، ٹی20 ورلڈکپ میں اوپننگ کے حوالے سے سوال پر بابراعظم نے کہا کہ ’میری کوشش ہے میں اور محمد رضوان میگا ایونٹ میں بلےبازی کا آغاز کریں‘۔

ٹی20ورلڈکپ: ٹکٹس کی فروخت، شائقینِ کرکٹ کیلئےخوشخبری

بابراعظم نے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن اور بالنگ کنسلٹنٹ ورنون فلنڈر کے حوالے سے کہا کہ دونوں ماضی کے تجربہ کار کرکٹرز ہیں ہماری کوش ہے کہ ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں، متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز میں پاکستان نے ہوم گراؤنڈ کے طور پر استعمال کیا ہے اس لیے ہمیں وہاں کافی ہم آہنگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یواےای میں اسپنرز کا رول کافی اہم ہوگا جس میں عماد شاداب اور حفیظ کو استعمال کرینگے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube