Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

سندھ کو شکست: سینٹرل پنجاب نےفائنل کی ٹکٹ بک کروالی

SAMAA | - Posted: Oct 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago

سینٹرل پنجاب نے نیشنل ٹی20کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سندھ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

سینٹرل پنجاب نے 142 کا رنز ہدف 13 گیندیں قبل 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سندھ کیخلاف 22 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گنوانے کے بعد سینٹرل پنجاب کے اوپنر احمد شہزاد اور کامران اکمل نے 88 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے سینٹرل پنجاب کی میچ میں پوزیشن مستحکم کردی۔

کامران اکمل 36 گیندوں پر 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔احمد شہزاد ایک رنز کی کمی سے نصف سنچری نہ بناسکے۔ وہ 49 رنز بناکرسہیل خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد حسین طلعت نے 13 اور قاسم اکرم نے 11 رنز بناکر سینٹرل پنجاب کو فتح دلادی۔

اس سے قبل سندھ نے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو سندھ کی ٹیم سینٹرل پنجاب کی جانب سے بھنے گئے اسپن کے جال میں پھنس گئی۔ اوپنر خرم منظور اور شرجیل خان کی 50 رنز کی ابتدائی شراکت کے باوجود سندھ کی ٹیم بڑا مجموعہ بنانے میں ناکام رہی۔

خرم منظور کو 34 رنز پر ظفر گوہر نے جبکہ شرجیل خان کو 32 رنز پر قاسم اکرم نے پویلین کی راہ دکھائی۔ شان مسعود 1 اور سعود شکیل 7 رنز بناکر انہی اسپنرز کا شکار بنے۔

ایسے میں سہیل خان نے 21 رنز بناکرایک اینڈ سنبھالنے کی کوشش کی مگر انہیں وہاب ریاض نے آؤٹ کردیا۔ دانش عزیزصفر اور احسان علی نے 6 اسکور بنائے۔

اختتامی اوورز میں میر حمزہ کے ناٹ آؤٹ 19 اور رومان رئیس کے 14 رنز کی بدولت مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔

قاسم اکرم نے تین جبکہ ظفر گوہر اور وہاب ریاض نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قاسم اکرم کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube