Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

سابق قومی فاسٹ بولر واکر لیکر چلنے پرمجبور، ویڈیو وائرل

SAMAA | - Posted: Oct 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے ہیرو کھیلائے جانے والے سرفراز نواز کو اِن دنون علالت کے باعث چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لندن میں مقیم پاکستان کے قومی اسٹار اور ریوس سوئنگ متعارف کرانے والے سرفراز نواز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہے جس انہیں واکر کے ذریعے چلنے پر مجبور ہیں۔

سرفراز نواز کی عمر اس وقت 72 برس ہے، انہیں دل کی تکلیف کی باعث ایک اسٹنٹ بھی ڈالا گیا تھا جبکہ وہ ہڈیوں کے مرض میں بھی مبتلا ہیں۔

سابق فاسٹ بولر 55 ٹیسٹ میچوں میں 32.75 کی اوسط سے 177وکٹیں حاصل کیں جبکہ انکی بہترین بولنگ 175 رنز کےعوض 11 وکٹیں ہیں۔

انہوں نے45 ون ڈے میچوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی جس میں 63 وکٹیں اپنے نام کیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube