Tuesday, January 25, 2022  | 21 Jamadilakhir, 1443

ٹی20ورلڈکپ: ٹکٹس کی فروخت، شائقینِ کرکٹ کیلئےخوشخبری

SAMAA | - Posted: Oct 12, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 12, 2021 | Last Updated: 3 months ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20ورلڈکپ کے لیے اضافی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی اور ایونٹ کے میزبان ممالک کےحکام کےساتھ ملکر یہ کام سرانجام دیا ہے، ایونٹ میں شرکت کےلیے شائقین کرکٹ کو کوویڈ-19 پروٹوکولز پر لازمی عملدآمد کرایا جائے گا۔

اس سے قبل ابتدا آئی سی سی نےصرف 0فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی تھی، جس کے باعث کم ٹکس فروخت کےلیے پیش کیے گئے تھے۔

آئی سی سی کاٹی20ورلڈکپ کی انعامی رقم کااعلان

یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کا انعقاد 5 سال بعد ہورہا ہے، مختصر فارمیٹ 2016 میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے اپنے نام کیا تھا۔ ٹی20 ورلڈکپ کا آغاز 2007 میں ہوا تھا، پہلا ٹی20 ایونٹ بھارت، 2009 پاکستان، 2010 انگلینڈ، 2012-16 ویسٹ انڈیز جبکہ 2014 میں سری لنکا فاتح ٹہھرا تھا۔

ٹکٹس نیچے فیئے گئے لنک کے ذریعے بک کراوائے جاسکیں گے۔

www.t20worldcup.com/tickets

واضح رہے کہ آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے، فاتح ٹیم کو16 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ رنرزاپ 8 لاکھ ڈالر جبکہ سیمی فائنل میں شکست کھانے والی ٹیمیں چار چار لاکھ ڈالرز کی حقدار ٹھہریں گی۔ٹیموں کے گروپ میچز جیتنے کی رقم علیحدہ ہوگی۔

سپر 12 میں ناک آؤٹ ہونے والی ٹیمیں 70، 70 ہزار ڈالرز کی حقدار ٹھہریں گی۔پہلے راؤنڈ میں ہر میچ جیتنے پر ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے والی ٹیموں کو 40، 40 ہزار ڈالرز بھی دیے جائیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube