Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

مائيکل ايتھرٹن کی ايک بارپھرانگلش کرکٹ بورڈپرسخت تنقيد

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

 

سابق انگلش کپتان مائيکل ايتھرٹن نے ايک بارپھر انگلش کرکٹ بورڈ پر سخت تنقيد کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ منسوخی پر انگلينڈ کرکٹ بورڈ کو اپنی بزدلانہ خاموشی توڑنا ہوگی۔

سابق انگلش کپتان اور کمنٹریٹر مائیکل ایتھرٹن نے ايک بارپھر ای سی بی کو تنقيد کا نشانہ بنایا ہے۔ ايک کالم ميں مائيکل ايتھرٹن نے لکھا کہ انگلش پلیئرز ایسوسی ایشن اور پاکستان میں برٹش ہائی کمیشن فیصلے سے لاعلم رہے اور انگلینڈ کی سابق خواتین کرکٹرزبھی حيران ہيں۔

انھوں نے کہا کہ دورے کی منسوخی پرانگلش بورڈ کو اپنی بزدلانہ خاموشی توڑنا ہوگی۔پاکستانی کھلاڑيوں نے کرونا کے دور ميں 2ماہ سخت بائيوسکيورببل ميں گزارے اور انگلينڈ ميں کرکٹ کو جاری رکھنے ميں مدد کی اور وہ بہتر سلوک کے مستحق ہيں۔

سابق انگلش کپتان نے آئی سی سی پربھی سخت تنقيد کی اورموجودہ صورتحال کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ انٹرنيشنل کرکٹ کونسل کمزور ترين اورپليئرز طاقتور ہوگئے ہيں جو مختلف ليگز کھيل کر خوب دولت کمارہے ہيں۔ کھيل کاجائزہ لينے اوراخلاقی معاملات ميں آئی سی سی کا کردار نظرنہيں آرہا ہے۔ مائيکل ايتھرٹن نے آئی سی سی کوايونٹ مينجمنٹ کمپنی قرار دے ديا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube