Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

انگلش کرکٹرز نےاپنے بورڈ کوآڑے ہاتھوں لےلیا

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

انگلش کرکٹرز نے دورہ پاکستان ملتوی کرنے پر اپنے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لےلیا۔

انگلش پلئیرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے سے قبل کسی نے کوئی بات کرنا گوارا نہیں کیا جبکہ ٹور کےحوالے سے کسی نے کوئی بات نہیں کی گئی۔

انگلش بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کےفیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا موقف اپنایا اور ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔

اس سے قبل ای سی بی نے فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم بورس جانسن سمیت حکومت کی ہدایات کو نظرانداز کیا جس کی وجہ سے وزرا ناراض ہیں۔

انگلش بورڈ کادہرا معیار:18ماہ میں 4اہم دورےمنسوخ کیے

حال ہی میں نیوزی لینڈ نے مبینہ سیکورٹی خدشات کی وجہ سے دورہ پاکستان اچانک منسوخ کردیا تھا، جس کے بعد انگلش ٹیم نے بھی اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کرنےکا اعلان کیا۔

دوسری جانب برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت برطانیہ کے مطابق انگلینڈ نے دورہ پاکستان سیکورٹی کسی سیکورٹی خدشہ کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے کھلاڑیوں کے آرام کی وجہ سے کیا۔

انگلینڈ کا مرد و خواتین کرکٹ ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے انکار

انگلینڈ کو اپنے فیصلے کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاکستان کی حکومت اور کرکٹ بورڈ یہ واضح کرچکا ہے کہ ان دوروں کی منسوخی کے پیچھے کسی قسم کے سیکورٹی خدشات نہیں۔

یاد رہے کہ برطانوی ٹیم اس سے قبل بھی سیکورٹی خدشات پر کئی ممالک کےدورے منسوخ کرچکا ہےتاہم اپنے ملک میں بم دھماکوں کےباوجود کرکٹ کےمیدان آباد رکھے۔ برطانوی صحافی انگلش بورڈ پر کڑی تنقید کی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube