Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

پی ایف ایل سےپاکستان میں فٹبال کوفروغ ملےگا، مائیکل اوون

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

گلوبل سوکر وینچرز نے پاکستان فٹبال پرئمیر لیگ (پی ایف ایل) کےلیے انگلینڈ کےسابق عالمی فٹبالر مائیکل اوون کو لیگ کا برانڈ ایمبیسڈر بنادیا گیا ہے۔

انگلینڈ کےسابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر مائیکل اوون کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فٹبال پرئمیر لیگ کے آغاز سے کھیل ’دس گنا‘ بہتر ہوسکتا ہے۔

گلوبل سوکر وینچرز کی جاری کردہ پریس ریلیز کےمطابق سابق لیورپول اور مانچسٹر یونائیٹڈ اسٹرائیکر نے 3 سالہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کےتحت وہ فٹبال ماسٹر کلاسز اور پی ایف ایل کا باقاعدہ افتتاحی تقریب میں شرکت کےلیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مائیکل اوون فٹبال کی موجودہ حالت کےبارے میں اعتراف کیا کہ پاکستان میں فٹبال کا بنیادی ڈھانچہ بہت ناقص ہے تاہم لیگ کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو اعتماد ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں اگر ڈومیسٹک سطح پر لیگ کامیاب ہوتی ہے تو اس کا بین الاقوامی ٹیم پر بھی بہت بڑا اثر پڑے گا اور آئندہ سالوں میں پاکستان میں فٹبال 10 گنا بہتر ہوجائیگی۔

اوون نے سماء ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کے انعقاد سے پاکستان میں فٹبال کے کھیل میں بہتری پر یقین ہے۔

مائیکل اوون نے کہا کہ پاکستان کی فٹبال ٹیم فیفا کی رینکنگ میں کوئی بہت اچھا درجہ نہیں رکھتی تاہم لیگ کے انعقاد کے بعد آئندہ 10 سالوں میں بہتری کے آثار نمایاں ہونگے۔ اوون نے اوون نے کہا کہ وہ اور جی ایس وی سے آنے والے برسوں میں پاکستان فٹ بال کےلیے بڑی تبدیلیوں کا وعدہ نہیں کیا تاہم انکا کہنا تھا کہ یہ ایک طویل مدتی منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے پاکستان فٹبال لیگ کے منتظمین یہ نہیں سمجھیں گے کہ وہ آئندہ 4 سالوں میں عالمی چیمپئن بن جائیں گے۔

مائیکل اوون نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ آئندہ ایک سے دو دہائیوں میں لیگ کا انعقاد پاکستان فٹبال کو عروج پر لےجائے گااور لانچنگ پیڈ ثابت ہوگا۔ یہ کوئی نہیں جانتا 10، 15، 20سالوں میں کہاں جائیں گے لیکن یہ ضروری ہے کہ بنیادیں پائیدار رکھی جائیں۔

کرکٹ کو تبدیل کرنے کی کوشش نہیں

مائیکل اوون نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ مقبول ترین کھیل ہے ایسا ممکن نہیں کہ اسکی جگہ فٹبال کو مل جائے تاہم اس کھیل کی اپنی اہمیت اور جگہ ہے۔ انگلش فٹبالر نے مزید کہا کہ مجھے نہیں لگتا کسی چیز کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، انگلینڈ میں بھی مختلف کھیلوں کی آمجگاہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فٹبال کی مقبولیت پاکستان کےمنظرنامے میں مثبت کردار ادا کرے گی اور اسی کےلیے ملک میں جشن منانے کی ضرورت ہے۔

مائیکل اوون نے کہا کہ ہم ایسی چیز کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو بڑی اور مختلف ہو، آپ اپنی مقامی فٹبال ٹیموں کو سپورٹ کریں تاکہ کھیل کو فائدہ ہو۔

اوون نے کہا کہ میں کرکٹ کا مداح ہوں اور کرکٹ دیکھتا ہوں لیکن اس کی جگہ فٹ بال نہیں بلکہ صرف پاکستان میں اس کی مقبولیت بڑھانے میں مدد کرنا ہے۔

پاکستان فٹبال لیگ

پاکستان فٹبال لیگ (پی ایف ایل) میں کراچی، لاہور، کوئٹہ، اسلام آباد، پشاور اور ملتان کے نام سے فرنچائز ٹیمیں شامل ہوں گی جبکہ توقع کی جارہی ہے کہ اگلے ماہ تک ٹیموں کی بولی لگائی جائیگی۔

لیگ میں مائیکل اوون کے کردار سے پاکستان فٹبال میں موجود کھلاڑیوں کی ایک نئی جدت پیدا ہوگی جس سے کھیل میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

سی ای او جی ایس وی زابے خان نے کہا کہ مائیکل اوون کی شراکت پاکستان فٹبال کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ مجھے پاکستان میں فٹبال کے نئے دور کی تخلیق میں مائیکل کا اہم کردار ادا کرتے ہوئے خوشی ہوئی ہے۔ یہ ایک شاندار شراکت ہے جس سے پاکستان کو فٹبال کی بین الاقوامی ترقی میں گول پوسٹس منتقل کرنے میں مدد ملے گی۔

پی ایف ایل نے اوون کے ساتھ ہاتھ ملانے سے توقع کی ہے کہ وہ جی ایس وی کو فرنچائزز کو انگلینڈ کے ٹاپ کلبوں سے جوڑنے میں مدد دے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube