Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

نیشنل ٹی20کپ:بلوچستان کاسینٹرل پنجاب کو143رنز کاہدف

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

نیشنل ٹی20کپ کے چوتھے میچ میں بلوچستان نے سینٹرل پنجاب کو 143رنز کا ہدف دیدیا۔

بلوچستان کے کپتان امام الحق ایک بار پھر ناکام ہوئے اور محض 9 بالز پر 8 رنز بناسکے، دیگر کھلاڑی بھی سینٹرل پنجاب کے بالرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔

ڈومیسٹک سیزن کے تجربہ کار بلےباز بسم اللہ خان 21، اکبرالرحمان 11 رنز کےساتھ نمایاں رہے جبکہ اننگز کے آخر میں نوجوان بولر عمید آصف نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 گیندوں پر ناقابل شکست 32 رنز بنائے اور ٹیم کا اسکور 142 کے مجموعے تک پہنچادیا۔

سینٹرل پنجاب کی جانب سے عثمان قادر نے 4 اور وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز دونوں ٹیمیں اپنے پہلے کھیلے گئےمیچز میں شکست سے دوچار ہوئیں تھیں، بلوچستان کو پہلے میچ میں ناردرن پنجاب جبکہ سینٹرل پنجاب کو خیبراپختنخوا نے شکست دی تھی۔

سینٹرل پنجاب کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، کامران اکمل، احمد شہزاد، محمد اخلاق، حسین طلعت، فہیم اشرف، حسن علی، وہاب ریاض، عثمان قادر، احمد صفیع عبداللہ اور وقاص مقصود شامل ہیں۔

آج کھیلےگئے پہلے میچ میں سندھ نے خرم منظور کی شاندار بلےبازی کی بدولت سدرن پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube