Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

نیشنل ٹی20کپ:سدرن پنجاب کیخلاف سندھ 5وکٹوں سےفتحیاب

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

نیشنل ٹی20کپ کےتیسرے میچ میں سندھ نے سدرن پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں سندھ کی جانب سے خرم منظور نے شاندار بلےبازی کا مظاہرہ کیا اور 49 گیندوں پر 84 رنز کی اننگز کھیلی۔ جس نے سندھ کو فتح کے دہانے پر لاکھڑا کیا۔

سندھ کی جانب سے اوپننگ بلےباز شان مسعود اور شرجیل خان ناکام ہوئے، دونوں نے بالترتیب 10،10 رنز اسکور کیے، کپتان سرفراز احمد 15، دانش عزیز 17 رنز بناکر نمایاں رہے۔

سندھ کی جیت میں اہم کردار نوجوان آل راؤنڈر انور علی نے ادا کیا انہوں نے میچ کے اختتامی لمحات میں 9 گیندوں پر 29 رنز بنائے اور فتح ٹیم کی جھولی میں ڈال دی۔

سدرن پنجاب کی جانب سے نسیم شاہ، عامر یامین اور محمد الیاس ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سےقبل سدرن پنجاب کی جانب سے ذیشان اشرف 34، زین عباس 25، صہیب مقصود 18، خوشدل شاہ اور اعظم نے باالترتیب 20، 21 رنز بنائے۔

سدرن پنجاب کی جانب سےعامر یامین نے جارحانہ بلےبازی مظاہرہ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 43 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد حسنین نے 2 جبکہ انور علی، شاہنواز دھانی اور رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سندھ کی نمائندگی کرنے والے رومان رئیس ایک سال بعد کرکٹ کے میدان میں اِن ایکشن ہیں، وہ گزشتہ سال سے کمر کی تکلیف کےباعث کھیل سے دور تھے۔

دوسری جانب سدرن پنجاب کی ٹیم کچھ بڑے نام شامل ہیں جس پر شائقین کرکٹ کی نظریں ہیں۔ خوشدل شاہ، صہیب مقصود اور اعظم خان پنجاب کی نمائندگی کریں گے، ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ روز نیشنل ٹٰی20 میں دو میچ کھیلے گئے جس میں ناردرن پنجاب نے بلوچستان کو 6 وکٹوں جبکہ دوسرے میچ میں چیمپیئن خیبرپختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو 36 رنز سے شکست دی تھی۔

ڈومیسٹک ٹی20کپ کے دوسرا میچ آج بلوچستان اور سینٹرل پنجاب کےمابین کھیلا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube