Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

پی ایس ایل کونمبر ون لیگ بنائیں گے،رمیز راجا

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو نمبرون لیگ بنانے کی یقین دہانی کروادی۔

ذرائع پی ایس ایل فرنچائزز کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ پاکستان سپرلیگ کے فنانشل ماڈل پر پیر کو بات کرینگے، کسی فرنچائز کےساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔

اس سے قبل پی ایس ایل کی جنرل کونسل کا چوبیسواں اجلاس ہوا، جس کی صدارت چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کی۔ چئیرمین پی سی بی نے پاکستان کرکٹ کی ترقی اور اس کے فروغ میں اہم حصہ ڈالنے پر فرنچائزز کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے فرنچائز مالکان کو یقین دلایا ہے کہ وہ پی ایس ایل کے برانڈ کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

رمیز راجہ نے ٹیم مالکان کو یقین بھی دلایا ہے کہ وہ انہیں درپیش چیلنجز کو سمجھتے ہیں اور اس سلسلے میں ان کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔

دوسری جانب پی ایس ایل کا آئندہ اجلاس 27 ستمبر کو ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube