Thursday, October 21, 2021  | 14 Rabiulawal, 1443

مشکل وقت میں ویسٹ انڈیزکرکٹ بورڈ پاکستان کی مدد کوآگیا

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

فوٹو: ٹوئٹر

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کےباوجود ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو مثبت اشارہ دیدیا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو جونی گريو کا کہنا ہے کہ پاکستان سميت کسی بھی ملک کےدورے کےلیے پرعزم ہيں، اپنی ٹيم پاکستان بھيجنے کا ارادہ رکھتے ہيں تاہم ماضی کی طرح ٹور سے قبل تمام ضروری اقدامات کا جائزہ لیں گے۔

انہوں نےکہا کہ ویسٹ انڈیز پلئیرز ایسوسی ایشن اور کھلاڑيوں سے بات کریں گے، پاکستان سميت کسی بھی ملک کےدورے کی کمٹمنٹ پوری کرنے کا پلان ہے۔

نیوزی لینڈ کپتان کین ولیمسن دورہ پاکستان منسوخی پر شرمندہ

جونی گريو نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور سکيورٹی ایکسپرٹس سےرابطے ميں رہيں گے جبکہ تین روز قبل پی سی بی چيف ايگزيکٹو وسيم خان سے رابطہ کیا ہے۔

سن 2015 کےبعد کون کون سی ٹیمیں پاکستان آئیں؟

اس سے قبل نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ انگلش پلئیرز ایسوسی ایشن اور وزیراعظم بورس جونسن نے اپنے بورڈ کےفیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube