Thursday, October 21, 2021  | 14 Rabiulawal, 1443

نیشنل ٹی20کپ:سدرن پنجاب کاسندھ کوجیت کیلئے176رنز کاہدف

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

نیشنل ٹی20کپ کےتیسرے میچ میں سدرن پنجاب نے سندھ کو جیت کےلیے 176رنز کا ہدف دیدیا۔

پنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں سدرن پنجاب کی جانب سے ذیشان اشرف 34، زین عباس 25، صہیب مقصود 18، خوشدل شاہ اور اعظم نے باالترتیب 20، 21 رنز بنائے۔

سدرن پنجاب کی جانب سےعامر یامین نے جارحانہ بلےبازی مظاہرہ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 43 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد حسنین نے 2 جبکہ انور علی، شاہنواز دھانی اور رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سندھ کی نمائندگی کرنے والے رومان رئیس ایک سال بعد کرکٹ کے میدان میں اِن ایکشن ہیں، وہ گزشتہ سال سے کمر کی تکلیف کےباعث کھیل سے دور تھے۔

دوسری جانب سدرن پنجاب کی ٹیم کچھ بڑے نام شامل ہیں جس پر شائقین کرکٹ کی نظریں ہیں۔ خوشدل شاہ، صہیب مقصود اور اعظم خان پنجاب کی نمائندگی کریں گے، ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ روز نیشنل ٹٰی20 میں دو میچ کھیلے گئے جس میں ناردرن پنجاب نے بلوچستان کو 6 وکٹوں جبکہ دوسرے میچ میں چیمپیئن خیبرپختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو 36 رنز سے شکست دی تھی۔

ڈومیسٹک ٹی20کپ کے دوسرا میچ آج بلوچستان اور سینٹرل پنجاب کےمابین کھیلا جائے گا۔

سندھ کا اسکواڈ

سدرن پنجاب کا اسکواڈ

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube