Thursday, October 21, 2021  | 14 Rabiulawal, 1443

نیشنل ٹی20کپ: خیبرپختونخوا نےسینٹرل پنجاب کو دھول چٹادی

SAMAA | - Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

نیشنل ٹی20 کپ کے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپیئن خیبرپختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو 36 رنز سے شکست دیدی۔

پنڈی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے نیشنل ٹی20 کپ کے دوسرے میچ میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم 151 رنز بناسکی، کپتان بابراعظم 29، کامران اکمل 3، احمد شہزاد 24 بناکر نمایاں رہے۔

سینٹرل پنجاب کی جانب نوجوان بلےباز محمد اخلاق نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 62 کی اننگز کھیلی۔

خیبرپختونخوا کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، عمران خان اور ارشد اقبال نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

پہلے بلےبازی کرتے ہوئے کپتان محمد رضوان نے خیبرپختونخوا کی جانب سے شاندار بلےبازی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے جارحانہ 65 رنز کی اننگز کھیلی۔

افتخار احمد نے بھی اپنی ڈومیسٹک ٹیم خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے 25 گیندوں پر 40 رنز اسکور کیے، دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان 26, عادل آمین 18، صاحبزادہ فرحان 12 جبکہ محمد وسیم جونئیر 11 رنز بناسکے تھے۔

سینٹرل پنجاب کی جانب سے حسن علی نے 30 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا تھا۔

اس سے قبل نیشنل ٹی20 کپ کے افتتاحی میچ
میں ناردرن کی ٹیم نے بلوچستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube