Thursday, October 21, 2021  | 14 Rabiulawal, 1443

نیشنل ٹی20کپ: خیبرپختونخوا کاسینٹرل پنجاب کو جیت کیلئے188رنز کاہدف

SAMAA | - Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

نیشنل ٹی20 کپ کے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپیئن خیبرپختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو 188 رنز کا ہدف دیدیا۔

پنڈی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کپتان محمد رضوان نے خیبرپختونخوا کی جانب سے شاندار بلےبازی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے جارحانہ 65 رنز کی اننگز کھیلی۔

افتخار احمد نے بھی اپنی ڈومیسٹک ٹیم خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے 25 گیندوں پر 40 رنز اسکور کیے، دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان 26, عادل آمین 18، صاحبزادہ فرحان 12 جبکہ محمد وسیم جونئیر 11 رمز بناسکے۔

سینٹرل پنجاب کی جانب سے حسن علی نے 30 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

اس سے قبل نیشنل ٹی20 کپ کے افتتاحی میچ
میں ناردرن کی ٹیم نے بلوچستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔

سینٹرل پنجاب کا اسکواڈ:

کپتان بابر اعظم، کامران اکمل، احمد شہزاد، محمد اخلاق، حسین طلعت، فہیم اشرف، حسن علی، وہاب ریاض، عثمان قادر، احمد صفیع اور وقاص مقصود شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا کا اسکواڈ:

کپتان محمد رضوان، شاہیں شاہ افریدی، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، افتخار احمد، مصدق احمد، عادل امین، محمد وسیم جونیئر، آصف آفریدی، عمران خان سینئر اور ارشد اقبال شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube