Thursday, October 21, 2021  | 14 Rabiulawal, 1443

کرکٹ آسٹریلیا کادورہ پاکستان ختم کرنا”دہرا معیار” ہے،عثمان خواجہ

SAMAA | - Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

پاکستانی نثراد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے دورہ پاکستان ختم کو ‘کرکٹ آسٹریلیا’ کا دہرا معیار قرار دیدیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے دورہ پاکستان ختم ہونے پر شدید غم و غصے اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے دہرا معیار اپنایا۔

عثمان خواجہ نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کےلیے پاکستان کو ”نہ” کہنا آسان ہے، یہی صورتحال بھارت ميں ہو تو کوئی ”نو” نہیں کہے گا۔ پیسہ بولتا ہے اور یہی اس کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ کرکٹ کے لحاظ سے یہ صورتحال انتہائی مایوس کن ہے۔ پاکستان کے دوروں کو ختم نہیں کرنا چاہئے۔

عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کھيلوں کيلئے محفوظ جگہ ہے، وہاں سیکيورٹی کے سخت انتظامات کیے جاتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube