Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

نیشنل ٹی20کپ:بلوچستان کاناردرن کوجیت کیلئے140رنز کا ہدف

SAMAA | - Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 1 month ago

نیشنل ٹی20 کپ کے اوپننگ مقابلے میں بلوچستان نے ناردرن کی ٹیم کو جیت کےلیے 140 رنز کا ہدف دیدیا۔

پنڈی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے نیشنل ٹی20 کے افتتاحی میچ میں بلوچستان کی ٹیم قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے ناکام رہی، کپتان امام الحق محض 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں عبدلابنگال زئی 24، بسم اللہ خان10، اکبرالرحمان 24، عماد بٹ 34 اور کاشف بھٹی 24 رنز بناسکے۔

سینٹرل پنجاب کی جانب سے محمد نواز، حارث رؤوف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

نیشنل ٹی20 کے افتتاحی میچ میں لیگ اسپنر شاداب خان ناردرن جبکہ اوپنر امام الحق بلوچستان کی قیادت کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

قومی ٹی 20 کپ میں آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم کے تمام 18 کھاڑی شامل ہیں۔

نیشنل ٹی20 کے افتتاحی میچ میں اسپنر محمد نواز ، بلے باز آصف علی اور فاسٹ بولر حارث رؤف ناردرن کی نمائندگی کریں گے۔

دوسری جانب بلوچستان کے اسکواڈ میں پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کا کوئی رکن شامل نہیں تاہم حارث سہیل، جنید خان اور یاسر شاہ بلوچستان کے اہم ہتھیار ہونگے۔

ڈومیسٹک ٹی20 کا دوسرے میچ سینٹرل پنجاب اور دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ناردرن پنجاب کا اسکواڈ۔

شاداب خان (کپتان) ، محمد نواز (نائب کپتان) ، روحیل نذیر (وکٹ کیپر) ، علی عمران ، آصف علی ، حیدر علی ، حارث رؤف ، عماد وسیم ، موسیٰ خان ، ناصر نواز ، سلمان ارشاد ، سہیل اختر ، سہیل تنویر ، عمر امین ، زمان خان اور ذیشان ملک۔

بلوچستان کا اسکواڈ

امام الحق (کپتان) ، بسم اللہ خان (نائب کپتان اور وکٹ کیپر) ، عبدالواحد بنگلزئی ، اکبر الرحمن ، عاکف جاوید ، عماد بٹ ، ایاز تساوور ، گوہر فیض ، حارث سہیل ، جلات خان ، جنید خان ، کاشف بھٹی ، خرم شہزاد ، محمد ابراہیم سنر، عمید آصف اور یاسر شاہ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube