Thursday, October 21, 2021  | 14 Rabiulawal, 1443

کرکٹ سے لفظ ”بيٹسمين”ختم، مگر کیوں؟

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 22, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

فوٹو: پی سی بی

مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نےکرکٹ سے لفظ ”بيٹسمين”ختم کرديا۔

ایم سی سی نے کرکٹ کےکھیل کو غیرجانبدار بنانے کےلیے لفظ ”بيٹسمين”کو ختم کردیا ہے، کمیٹی کا کہنا ہے کہ ویمنز کرکٹ میں ’بیٹر‘ جبکہ مینز کرکٹ میں ‘بيٹسمين’ کا لفظ استعمال ہوتا ہے جس سے صنفی امتیاز نمایاں ہوتا ہے۔

اس لیے کرکٹ کےکھیل سے بيٹسمين کو فوری طور پر خارج کیا جارہا ہے۔

کرکٹ کے قوانین کے نگراں ایم سی سی نے کا کہنا ہے کہ فيصلہ مينز اور ويمنز کرکٹ ميں برابری لانے کيلئے کيا گيا ہے۔

قبل ازیں ويمن کرکٹ ميں پہلے ہی بيٹر کی اصطلاح رائج تھی۔

واضح رہے کہ مارلی بون کرکٹ کلب کو 1787کے بعد سےکرکٹ کے قوانین میں تبدیلی کا اختیار حاصل ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube