Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

انگلش بورڈ کادہرا معیار:18ماہ میں 4اہم دورےمنسوخ کیے

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 2 months ago

برطانوی صحافی انگلش بورڈ پر کڑی تنقید

انگلش کرکٹ بورڈ نے دوہرا معیار اپناتےہوئے گزشتہ روز دورہ پاکستان ملتوی کردیا ہے جس میں سیکورٹی خدشات کو موضوعِ بحث بنایا گیا ہے۔

برطانوی ٹیم اس سے قبل بھی سیکورٹی خدشات پر کئی ممالک کےدورے منسوخ کرچکا ہےتاہم اپنے ملک میں بم دھماکوں کےباوجود کرکٹ کےمیدان آباد رکھے۔ برطانوی صحافی انگلش بورڈ پر کڑی تنقید کی۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نےکب کب دورے ملتوی کیے

سال 2017 جون میں لندن برج پر لندن برج پر دہشتگردی کے واقعے میں 11 ہلاک جبکہ 48 افراد زخمی ہوئے تھے، حملہ آوروں نے وہاں موجود لوگوں پر چاقوؤں سے حملے کیے تاہم اسکے باوجود اگلےروز پاکستان نے بھارت کےساتھ ميچ کھيلا۔ چیمیئنز ٹرافی کے اہم ایونٹ کے دوران تمام ٹیمیں انگلیںڈ میں موجود رہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نےکتنی بار دورے ادھورے چھوڑے؟

اسی طرح سن 2005 میں لندن دھماکوں سے گونج اٹھا تھا، ان خودکش بم حملوں میں 50 سے زائد افراد مارے گئے تھے مگر آسٹريلوی ٹيم انگلينڈ کا دورہ ملتوی کرکے نہیں گئی البتہ انہوں نے پوری ایشیز سیریز کھیلی۔

انگلیش ٹیم نے گزشتہ 18ماہ کے دوران مختلف بہانے بناتے ہوئے سری لنکا، جنوبی افريقہ اور بنگلاديش کےدورے منسوخ کیے۔

انگلینڈ کا مرد و خواتین کرکٹ ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے انکار

کرونا کی عالمی وبا کے دوران انگلینڈ سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک تھا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو 14 قرنطینہ کروایا اور دورہ انگلیڈ پر روانہ کیا، قومی ٹٰیم نے 7ہفتے طربانیہ میں گزارے جس میں 3 ٹيسٹ اور 3 ون ڈے کھيلے گئے۔

پاکستان نے انگلش بورڈ کو بھاری نقصان اور کرکٹ بحالی میں اہم کردار ادا کیا مگر جب پاکستان کا قرض اتارنے کا وقت آيا تو انگلينڈ ںے منہ پھير ليا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube