Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

انٹرنیشنل کرکٹ کےبعد عامرکاڈومیسٹک کرکٹ کھیلنےسےبھی انکار

SAMAA | - Posted: Sep 15, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 15, 2021 | Last Updated: 1 month ago

قومی فاسٹ بولر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ کےبعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے بھی انکار کردیا۔

اسٹار فاسٹ بولر محمد عامر ایک بار پھر پی سی بی حکام پر برس پڑے، انہوں نے کہا کہ جب انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل رہا ہوں، تو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا کیا فائدہ، جب پاکستان کے انٹرنیشنل پلان کا حصہ نہیں، تو پھر کس کے لیے ڈومیسٹک میچز میں شرکت کروں۔

انہوں نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں پوچھے بغیر میرا نام ڈال دیا گہا، میرے نام کا اعلان کرنے سے قبل حکام کو پوچھنا چاہیے تھا۔ جب انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے کنٹریکٹ چاہیے تھا اس وقت پوچھے بغیر کنٹریکٹ سے باہر نکال دیا۔

محمد عامر نے کہا کہ کنٹریکٹ سائن کرواکر پی سی بی مجھے اپنے تابع کرنا چاہتا ہے، میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کرکیا کروں گا، میری جگہ کسی غریب بچے کو کنٹریکٹ دیں، اس کے گھر کا چولہا جلے۔

سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ پڑھے لکھے لوگ ہیں، جاہلوں جیسی حرکت کرتے ہیں، شاید ان کےدل و دماغ نے ابھی تک قبول نہیں کیا کہ میں کرکٹ کو خیر باد کہہ چکا ہوں، لیگ کھیل کر انجوائے کررہا ہوں، اس سے ملنے والا فارغ وقت اہل خانہ کے ساتھ گزاروں گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube