Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلےون ڈےکیلئے قومی ٹیم کے12کھلاڑیوں کا اعلان

SAMAA | - Posted: Sep 15, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 15, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: ایے ایف پی

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔

کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ جمعے کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ میچ دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔

سیریز میں شامل بقیہ دو میچز 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، جس کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور روانہ ہوجائیں گی جہاں 5 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

اس سے قبل  گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم 5 سال بعد دورہ بنگلادیش کا اعلان کیا تھا جس میں گرین شرٹس 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube