Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

عثمان قادر، سعودشکیل نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کےمنتظر

SAMAA | - Posted: Sep 14, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 14, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago

انہوں نے تیاریوں، پاکستان کےنئے کوچز پر تبادلہ خیال کیا

پاکستان کے لیگ اسپنر عثمان قادر اور بلے باز سعود شکیل نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والی ہوم سیریز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز راولپنڈی میں کھیلی جا رہی ہے۔ سیریز کا پہلا میچ جمعہ 17ستمبر کو شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ 19 اور تیسرا 21ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

عثمان قادر اور سعود شکیل ون ڈے ٹیم کا حصہ ہیں۔ تاہم، لیگ اسپنر عثمان قادر کو آئندہ ماہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

پاکستان ون ڈے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز بھی کھیلے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم اگلے ماہ انگلینڈ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی جو کہ پاکستان میں کھیلے جائے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube