Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

پاکستان کرکٹ بورڈکی سربراہی چوتھی بارکسی سابق ٹیسٹ کرکٹرکودی گئی

SAMAA | - Posted: Sep 13, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 13, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سربراہی چوتھی بار کسی سابق ٹیسٹ کرکٹر کو دی گئی ہے۔

سابق کپتان رمیز راجہ چوتھے پاکستانی کرکٹر ہیں جو پی سی بی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ان  سے قبل سابق کپتان عبدالحفیظ کاردار (77-1972)، جاوید برکی (95-1994) اور اعجاز بٹ (11-2008) چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھال چکے ہیں۔

پیر کو لاہور میں پی سی بی ہیڈکوارٹرمیں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب چئیرمین رمیز راجہ نے کہا کہ سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں تا کہ پاکستان کرکٹ کو میدان کے اندراور باہر دونوں مقامات پر مضبوط  کریں اور پڑوان چڑھائیں۔

انھوں نے بتایا کہ پہلی ترجیح قومی کرکٹ ٹیم میں اُس سوچ، ثقافت اور نظریے کو متعارف کروانا ہے کہ جس نےکبھی پاکستان کو کرکٹ کی سب سے  خطرناک ٹیم بنادیا تھا۔ رمیض راجہ کا کہنا تھا کہ ایک ادارےکی حیثیت سے ہم سب کو قومی کرکٹ ٹیم کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور ان کی مطلوبہ ضروریات کوپورا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اسی برانڈ کی کرکٹ کھیلیں کہ جس کی ان سے شائقین کرکٹ توقع کرتے ہیں۔

نومنتخب چئیرمین پی سی بی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک سابق کرکٹر کی حیثیت سے میری دوسری ترجیح سابق اور موجودہ کرکٹرز کی فلاح و بہبود  کا خیال کرنا ہوگی۔ یہ کھیل کرکٹرز سے ہے اور ہمیشہ انہی سے رہے گا اور وہ اپنے ادارے سے اسی پہچان اور احترام کے مستحق ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube