Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

قومی ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

SAMAA | - Posted: Aug 25, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 25, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے باعث وہ خود کو 10 روز جمیکا میں قرنطینہ کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ویسٹ انڈیز میں موجود قومی ہیڈ کوچ مصباح الحق کرونا میں مبتلا ہوگئے، جس کی وجہ سے وہ وہ قومی اسکواڈ کے دیگر ارکان کے ہمراہ آج لاہور کیلئے روانہ نہیں ہوں گے۔

پی سی بی سے جاری بیان کے مطابق مصباح الحق اب 10 روز تک جمیکا میں خود کو قرنطینہ کریں گے، جس کے بعد منفی ٹیسٹ کی صورت میں انہیں پاکستان واپسی کی اجازت ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کیریبیئن میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی وطن واپسی سے قبل 2 مرتبہ کووڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی، جس کے نتائج میں صرف مصباح الحق ہی وہ واحد رکن ہیں جن کے دونوں کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی۔

پی سی بی کے مطابق ٹیسٹ مثبت ہونے کے باوجود قومی ہیڈ کوچ مصباح الحق میں کرونا وائرس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔

پی سی بی ویسٹ انڈین بورڈ سے مسلسل رابطے میں جس نے تصدیق کی ہے کہ مصباح الحق کو 10 روزہ قرنطینہ کیلئے جلد دوسرے ہوٹل منتقل کردیا جائے گا، جہاں میڈیکل اسپیشلسٹ ان کی دیکھ بھال کرنے کیلئے موجود ہوں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube