Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

جمیکا میں 7 اعشاریہ 3شدت کا زلزلہ، پاکستان ٹیم محفوظ

SAMAA | - Posted: Aug 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Pakistan team

فوٹو: اے ایف پی

جمیکا میں 7اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم وہاں موجود پاکستان ٹیم خیریت سے ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروےکے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔

پاکستان اور ويسٹ انڈيز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹيسٹ جميکا ميں جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف خيريت سے ہيں۔ پہلے ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز وقت پر شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم 8وکٹوں پر 251رنز بنا کر پاکستان کے خلاف 34رنز کی برتری حاصل کر چکی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube