Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

کرکٹ کےکھیل میں پچ کی اہمیت اورتیاری کےمراحل

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پچ پررولر بھی موسم کےحساب سےچلايا جاتا ہے

کرکٹ کے خوبصورت اوردلفريب گراؤنڈ ميں 66 فٹ کے حصے کو پچ کہتے ہیں جس کی تیاری کئی مراحل میں ہوتی ہے۔

پاکستان کے بیشتر کرکٹ گراؤنڈز میں پچز کی تياری کے ليے نندی پور کی خصوصی مٹی کا استعمال کياجاتا ہے۔ پچ پر رولر بھی موسم کےحساب سے چلايا جاتا ہے۔ فرسٹ کلاس ميچ سے قبل پچ کو تيارکرنے کے ليے تین سے چار روز کا وقت درکار ہوتا ہے۔ہر سال پچ کی اوپر والی سطح کو دوبارہ تيار کيا جاتاہے۔

کرکٹ ميں کپتان اورکوچ پچ کی اہميت کو خوب جانتے ہيں اور پچز کی بناوٹ ميچز کے نتائج  پر بھی اثراندازہوتی ہے۔

انٹرنيشنل کرکٹرسعيد آزاد کا کہنا ہے کہ اگرمداخلت نہ کی جائے توپاکستان ميں بہتر پچزبن سکتی ہیں تاہم ماضی ميں کپتان اورعہديدار پچ کی کنڈيشن تبديل کرنے کا کہتے رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube