Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی۔

عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت ان کے ری ہیب پروگرام کی ایک کڑی ہے، پچھلے ماہ سےشروع ہونے والے ری ہیب پروگرام میں اب تک عمر نے ندامت کے اظہار کے علاوہ اینٹی کرپشن لیکچر میں بھی شرکت کی ہے جبکہ پی سی بی سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے سوالات کےجوابات بھی دیئے ہیں۔

عمر کا ری ہیب پروگرام اگلے ماہ تک مکمل ہوجائے گا،جس کے بعد عمر اس سال ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔

اس سے قبل عمراکمل ہر بکی جانب سے رابطہ کیے جانے پر بورڈ کو آگاہ نہ کرنے پر انہیں 3 سال کی پابندی کی سزاسنائی گئی تھی جسے آزاد ایڈ جیوڈیکٹر نے کم کرکے 18 ماہ کر دی تھی۔

دوسری جانب کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے عمراکمل کی سزا 18ماہ سے مزید کم کے ایک سال کردی تھی۔

پاکستانی کرکٹر نے 16 ٹیسٹ، 121 ون ڈے انٹرنیشنل اور 84 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube