Monday, September 20, 2021  | 12 Safar, 1443

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 سیریز جیت لی

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھا ٹی 20 انٹرنیشنل بھی بارش کی نذر ہوگیا، سیریز 0-1 سے پاکستان نے جیت لی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار ٹی 20 میچوں کی سیریز کے تین میچز بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگئے، دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل پاکستان نے جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کو 7رنز سے شکست دیدی

چوتھے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، بارش سے قبل 3 اوورز کا میچ ہوا جس میں ویسٹ انڈیز نے بغیر کسی نقصان کے 30 رنز بنائے، فلیچر 17 اور کرس گیل 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا پہلا مقابلہ 12 اگست اور دوسرا 20 اگست کو شروع ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube