Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈاکٹرنجیب اللہ کو چیف میڈیکل آفیسر مقررکردیا

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈاکٹر نجیب اللہ کو چیف میڈیکل آفیسر مقرر کردیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر نجیب اللہ کرکٹ آسٹریلیا، کرکٹ نیوساؤتھ ویلز، فیفا اور آسٹریلین فٹبال لیگ کیساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور اس وقت ساؤتھ فری مینٹل فٹبال کلب کے ساتھ منسلک ہیں۔

ڈاکٹر نجیب اللہ کو ڈاکٹرسہیل کی جگہ پی سی بی نے سی ایم او کا عہدہ دیا ہے۔ ڈاکٹر نجیب اللہ یونیورسٹی آف سڈنی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں۔2018 میں ڈاکٹر نجیب اللہ نے کرکٹ انجری پر ایک بھرپور رپورٹ شائع کی جس میں دنیا بھر سے 12500 سے زائد کرکٹرز نے شرکت کی تھی۔

ڈاکٹر نجیب اللہ اکتوبر2021 سے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور آسٹریلیا کے شہر پرتھ سے لاہور منتقل ہوں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube