Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

دوسراٹی20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7رنز سے شکست دیدی

SAMAA | - Posted: Jul 31, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 31, 2021 | Last Updated: 3 months ago

دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 رنز سے شکست دیدی، میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بناسکی۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیا، میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں 150 رنز بناسکی، نکولس پورن 62 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ایون لیوس 35 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔

اوپنر آندرے فلیچر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، کرس گیل 16 اور شیمرون ہیٹمائر 17 رنز بناسکے، کیرن پولارڈ بھی 13 رنز پر وکٹ گنواگئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم، محمد حفیظ، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل  ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز  میں محمد رضوان اور بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 8 وکٹوں پر 157 رنز بنائے۔

اوپنر شرجیل خان 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان نے 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم نے 51 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

فخر زمان 15، محمد حفیظ 6، صہیب مقصود 5، شاداب خان5 اور حسن علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4 اور براوو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 4 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

پاکستان ٹیم کے نوجوان مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان پریکٹس کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے، وہ آج کا میچ نہیں کھیل رہے، ان کی جگہ صہیب مقصود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید جانیے: اعظم خان انجری کا شکار

پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ محمد رضوان، شرجیل خان، بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، محمد حفیظ، صہیب مقصود، شاداب خان، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، عثمان قادر اور شاہین شاہ آفریدی۔

ویسٹ انڈین ٹیم میں آندرے فلیچر، ایون لیوس، کرس گیل، شمرون ہیٹمائر، نکولس پورن، کیرن پولارڈ (کپتان)، جیسن ہولڈر، روماریا شیفرڈ، ڈیوائن براوو، ہیڈن والش اور عقیل حسین شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube