Monday, September 20, 2021  | 12 Safar, 1443

اولمپئن ماحور شہزاد کو متنازع بیان پرنوٹس جاری

SAMAA | - Posted: Jul 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago

الفاظ تعصبانہ تھے، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے بيڈمنٹن کھلاڑی اور اولمپئن ماحور شہزاد کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں ايک ہفتے ميں جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔

ماحور شہزاد پر الزام ہے کہ انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں سے متعلق ایک متنازعہ بيان دیا۔ اس معاملے کے بعد سے قومی بيڈمنٹن کھلاڑی اور اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ماحور شہزاد مشکل ميں پھنس گئی ہیں۔

پاکستان اولمپکس ايسوسی ايشن نے ماحور شہزاد کے بيان پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے الفاظ کو تعصبانہ اور اولمپکس اسپرٹ کی خلاف ورزی قرار ديا اور متنازع بيان کا نوٹس ليتے ہوئے ماحور سے سات روز ميں جواب طلب کرلیا۔

ماحور اولمپکس کي تاريخ ميں شرکت کرنے والی پاکستان کی پہلی بيڈ منٹن پليئر ہيں۔ انہیں پہلے ميچ ميں جاپانی کھلاڑی نے ہرایا جبکہ دوسرے ميچ ميں انہیں انگلینڈ کی کرسٹی کے ہاتھوں شکست ہوئی اور اس طرح وہ اولمپکس دوڑ سے باہر ہوئیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube